سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

پیر 15 اپریل 2024 21:24

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) رواں ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2371 ڈالر پر جا پہنچا ۔#

متعلقہ عنوان :