لاہور: ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 198 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

پیر 15 اپریل 2024 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے 21اپریل کو لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پولنگ سٹیشنوں کی کیٹگرائز کا عمل مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان انتحابات کے انعقاد کے لیے سابقہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہزار تین پولنگ سٹیشنوں میں سے 198 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا ہے جبکہ بعض پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے