فیصل آباد، ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے 3گھر اور ڈلیوری بوائے سے پیزا‘ نقدی‘ فون چھین کر لے گئے

پیر 15 اپریل 2024 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے 3گھر اور ڈلیوری بوائے سے پیزا‘ نقدی‘ فون چھین کر لے گئے جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق اتھرے ڈاکوئوں نے 393 گ ب کے رہائشی ثناء الله سے نقدی‘ فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح زخمی کر دیا جبکہ منصورآباد کا رہائشی ڈلیوری بوائے عظیم آرڈر دینے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر پیزا‘ موبائل فون اور 17سو روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 9 ج ب میں ڈاکوئوں کا چھ رکنی گروہ پہلے سوداگر اور پھر اس کے ہمسائے عقیل کے گھر داخل ہوا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ایم بلاک کی رہائشی نسبت شکیل نے بتایا کہ دو خواتین نے پانی پینے کے بہانے دستک دیکر دوازہ کھلوایا، وہ پانی لینے گئی تو خواتین نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے بھاری مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :