سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں چاردن کی توسیع

پیر 15 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں چاردن کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیوکو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مارچ 2024 کیلئے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 18اپریل مقررکی گئی تھی تاہم اس میں مزید 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن اب 22 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :