اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ترجمان وفاقی پولیس

پیر 15 اپریل 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ونگ سی ٹی ڈی کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن درجنوں گھروں کی تلاشی عمل میں لائی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم کی بیخ کنی کےلئے مصروف عمل ہے،شہری کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :