ھ*قدرتی آفات کامقابلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے، جمال شاہ کاکڑ

لله*حالیہ بارشوں سے نالیوں کی بندش کی اہم وجہ سے کچرے کا نالیوں میں پھینکنے کا عمل ہے ، رکن قومی اسمبلی

پیر 15 اپریل 2024 20:35

ٌکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ قدرتی آفات کامقابلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے،حالیہ بارشوں سے نالیوں کی بندش کی اہم وجہ سے کچرے کا نالیوں میں پھینکنے کا عمل ہے اگر عوام کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے تو مشکلات بڑھ جائیںگی،وفاقی حکومت ہو یاصوبائی حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی کام مکمل نہیں کرسکتی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مشکلات کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے پر افسوس ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے مقابلے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، قدرتی آفات کامقابلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے،حالیہ بارشوں سے نالیوں کی بندش کی اہم وجہ سے کچرے کا نالیوں میں پھینکنے کا عمل ہے اگر عوام کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے تو مشکلات بڑھ جائیںگی۔