کراچی، شوہر کو قتل کرنے والی خاتون دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 15 اپریل 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی کی عدالت میں خاتون کے خلاف شوہر کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ملزمہ ماہم کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تفتیشی افسر نے ملزمہ کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ تفتیشی افسر نے مقف اپنایا تھا کہ ملزمہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، اس معاملے میں مزید تفتیش کرنی ہے، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مقتول ضیا اللہ اور ملزمہ ماہم کی یہ دوسری شادی تھی۔پولیس کے مطابق پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دونوں میں روز جھگڑا رہتا تھا۔