وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کو پی ایم ڈی سی سے سپیشل ایگریمنٹ کی رقم کی ادائیگی

پیر 15 اپریل 2024 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کے احکاما ت پر کوئٹہ کے رہائشی لال محمد کو پی ایم ڈی سی سے سپیشل ایگریمنٹ کے پیسے دلوا دیئے گئے۔ کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار لال محمد نے درخواست دائر کی تھی کے وہ پی ایم ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتا تھاء 2019 ء میں ریٹائر ہوگیا ، اس کے سپیشل ایگریمنٹ کے 70,000 روپے کمپنی کی طرف بقایا ہے جو نہیں مل رہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کہی بار پی ایم ڈی سی دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کو درخواست موصول ہوتے ہی انکوائری کا آغاز کردیا گیا اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا جس پر متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔وفاقی محتسب نے فوری طور پر درخواست گزار کے سپیشل ایگریمنٹ کی رقم 70,000 روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے 70,000 کی رقم ان کو بزریعہ چیک ادا کردی۔

متعلقہ عنوان :