بہاولنگر ٹریفک حادثات میں خاتون اور 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق 25، زخمی ہسپتال منتقل

منگل 16 اپریل 2024 02:10

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بہاولنگر میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت2 افراد جاں بحق 25 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں امین کوٹ کے قریب آئل ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 35 سالہ زیتون نامی خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ،دوسرے حادثہ میں منچن آباد روڈ پر 2 موٹرسائیکلز میں تصادم کے نتیجے میں شفیق نامی 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، تیسرے حادثہ میں فیصل آباد سے فورٹ عباس آنیوالی مسافر بس ڈونگہ بونگہ کے قریب موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں خواتین، بچوں سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے جن میں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے موقع پر قانونی کاروائی شروع کردی۔