سلمان کے والد سلیم خان فائرنگ واقعے کے بعد پہلی بار منظر عام پرآگئے

گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد سلمان خان نے اب تک اس حوالے سے کوئی کمنٹ نہیں کیا

منگل 16 اپریل 2024 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان گزشتہ روز سلمان خان کی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع انکی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے بعد پہلی بار نظر آئے۔ اس حوالے سے ایک پاپارازی کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاندیدہ لکھاری اپنی کار میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گھر کے باہر جمع ہونے والے صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا۔دریں اثنا گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد سلمان خان نے اب تک اس حوالے سے کوئی کمنٹ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز سلمان کے والد سلیم خان نے فائرنگ کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، اور نہ ہی اس پر کہنے کو کچھ ہے، وہ لوگ صرف پبلسٹی چاہتے تھے، اس لیے پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔