فیصل آباد، پولیس نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے اندھے قتل کے مبینہ قاتل کو ٹریس کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 12:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آبادتھانہ چک جھمرہ پولیس نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے اندھے قتل کے مبینہ قاتل کو ٹریس کرلیا،پولیس نے اندھے قتل میں ملوث خطرناک ٹارگٹ کلر کو حوالات میں بند کردیا ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ علی اکرام گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹیکنکل وسائل کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو شک تھا کہ مقتول حامد اسکی بری حرکات پر نظر رکھتا ہے جس کی بنا پر اس نے 27 مارچ کی شام مقتول حامد کی ریکی کر کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بہت سے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے جن میں قتل اور اقدام قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔