جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے،اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنماءکا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ،گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 16 اپریل 2024 12:05

جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے،اسد قیصر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے،پی ٹی آئی رہنماءاسد قیصر کا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔دونوں رہنماﺅں نے سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے عمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اورحکومت سازی کے عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں۔عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر جعلی حکومت بنائی گئی۔ جدوجہد کے حوالے سے پی ٹی آئی اورجے یو آئی میں فکری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کو ’ تحریک تحفظ دستور ‘ کے پلیٹ فارم پر سیاسی جدوجہد کرنی چاہیے۔اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کووفاقی حکومت کے بننے اور چلنے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے اور عوامی مینڈیٹ کو مجروع کیا گیا ہے ۔عوامی مینڈیٹ کو مجروح کرنے کے عمل کیخلاف مل کراور منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔عوامی خود مختاری اور آئینی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگا۔انہوں کا بیساکھی کے سہاروں پر قائم ہونے والی حکومت کا چلنا مشکل ہے یہ حکومت اپنے ہی بوجھ سے گر جائیگی۔