صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

منگل 16 اپریل 2024 13:02

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد کومشیر براے صنعتی ترقی مقرر کر دیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق شیخ پرویز احمد کی تقرری ان کےتجربے کے پیش نظر کی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

شیخ پرویز احمد نے پنجاب یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی ہوئی ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی، صنعتی ترقی اور بحالی کے لئے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے انہیں اپنا مشیر مقرر کیاہے ۔ شیخ پرویز احمد ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل، ملک میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ شیخ پرویز احمد صنعتی ترقی اور مسائل کو حل کرنے میں مدد صنعتکاروں کی باہمی مشاورت سے سفارشات ایف پی سی سی آئی کو فراہم کریں گے اور اپنے وسیع تجربہ کی بنیاد پر ملک میں صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر شیخ پرویز احمد نے کہا کہ حکومت کو تیز رفتار صنعت کاری پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنا چاہیے تاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی حالت بہتر اور روزگار کے موقع پر میسر آ سکیں۔