ہدائتکار نوید رضاکی نئی فلم ’’ٹائیگر بابا‘‘ کے شادی کے سونگ کی ریکارڈنگ

ملک آصف شہزاد کی شاعری وکمپوزیشن میں گلوکار شاہد سونونے گانے کی ریکارڈنگ کروادی جس کا میوزک وقارکھنہ نے ترتیب دیاتھا

منگل 16 اپریل 2024 13:02

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) معروف ہدائتکار نوید رضاکی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کے شادی کے سونگ کی ریکارڈنگ مکمل،تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مون پروڈکشن کے سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کی شاعری و کمپوزیشن ملک آصف شہزاد کی تھی اس کامیوزک وقارکھنہ نے ترتیب دیاتھا جبکہ اس گانے کو گلوکار شاہد سونونے گایاتھا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران نوید رضانے بتایاکہ ان کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کی 70 فیصد شوٹنگز مکمل ہوچکی ہیں جبکہ باقی شوٹنگز بھی اسی ماہ میں مکمل کرلی جائینگی اور اسے 10 مئی تک مکمل کرلیا جائیگااور جلد سینماگھروں کی زینت بنادیاجائیگا۔نوید رضانے بتایاکہ اس فلم کا مرکزی کردار عارف گوندل کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عاشی علی،عباس باجوہ،علی مغل،نایاب،کنول رانا،خالدمغل،فرح خان،ماریہ خان،عاطف محبوب،روزبٹ ودیگر شامل ہیں،نوید رضانے مذیدبتایاکہ اس فلم میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورفائٹ انسٹرکٹرعارف گوندل مرکزی کردار میں کاسٹ کیئے گئے ہیں جوفلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا۔اس فلم کے مصنف ،ہدائتکاراور پروڈیوسر نوید رضاہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :