نابالغ ملزمان کے حقوق کے لئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو منعقد ہوگا

منگل 16 اپریل 2024 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) انسانی حقوق کی تنظیم اویئرنس واچ کے ڈائریکٹر لیگل بیرسٹر سرمد علی کی سربراہی میں نابالغ ملزمان کے حقوق کے لئے خصوصی اسٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو کلچر ل کمپلیکس الحمرا ہال2 قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا ،مذکورہ ڈرامے کے ہدایت کار قیصر جاوید ہیں۔

(جاری ہے)

"اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیگل بیرسٹر سرمد علی نے کہا کہ اویئرنس واچ بچوں کیلئے جوینائل جسٹس ایکٹ2018 کے موثر اور با معنی نفاذ کے لئے کوشاں ہے،ملک بھر میں بچوں کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی روکنے کیلئے متعدد قوانین بنائے گئے تاہم ان پر موثر طریقے سے عملدرآمد وقت کی اشد ضرورت ہے،اسی طرح بچوں کے بہترین مفاد کے تحفظ کیلئے جوینائل جسٹس ایکٹ کا نفاذ وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈرامے کا مقصد شرکا کو نابالغ ملزمان کے حقوق کے متعلق انصاف کے حوالے سے آگاہی و تربیت فراہم کرنا اور سٹیک ہولڈرز کو بچوں کے انصاف اور ان کے فرائض و کردار سے آگاہ کرنے کیلئے ضروری مہارت اور صلاحیت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :