رضی الدین رضی کے شعری مجموعے ”ستارے مل نہیں سکتے “کادوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا

منگل 16 اپریل 2024 13:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) معروف شاعر،صحافی اوراے پی پی اردوسروس ملتان کے سربراہ رضی الدین رضی کے شعری مجموعے ستارے مل نہیں سکتے کادوسرا ایڈیشن شائع ہوگیاہے ۔یہ کتاب پہلی بار 1999ءمیں شائع ہوئی تھی اور طویل عرصے سے نایاب تھی۔پچیس برس بعدکتاب کے نئے ایڈیشن کواضافوں کے ساتھ شائع کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

کتاب میںنامور نقادپروفیسر جاذب قریشی مرحوم اورڈاکٹرقاضی عابد مرحوم کے مضامین بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

اس کتاب میںرضی الدین رضی کی مکالماتی نظمیں بھی شامل ہیں۔نامور نقاد ڈاکٹرانواراحمد کاکہناہے کہ مکالماتی نظموں کے ذریعے رضی نے اقبال راشد ،فیض اورامجد اسلام امجد کی روایت کوآگے بڑھایاہے جس طرح اس کتاب کی بہت سی نظمیں قارئین میں مقبول ہیں اسی طرح اس کے بعض اشعار بھی ضرب المثل بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :