آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء کاکردار اہمیت کا حامل ہے،برجیس طاہر

منگل 16 اپریل 2024 13:23

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سابق گورنر چو ہدری محمد برجیس طاہر سابق کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کو حقوق کی فراہمی کے لئے وکلاء کا کردار اپنی اہمیت کا حامل ہے، قیام پاکستان سے وکلا ء نے ہرپلیٹ فارم پر اپنا لوہا منوایا ،پاکستان کی سیاست بھی وکلا کے بغیر ادھوری ہے ،وہ تحصیل وکلاء بار سانگلہ ہل میں وکلا بار کی طرف سے منعقدہ عید ملن پارٹی کے موقع پر ممبران سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدربارمعمرقذافی ایڈوکیٹ،تحصیل صدروکلاء بار سانگلہ ہل چوہدری ارشاد انجم ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل ایوب بٹالوی نے بھی خطاب کیا ۔برجیس طاہرنے بار ممبران کو پروفیشنل معاملات میں متحدہوکرساتھ دینےاوربارکے لئے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

وکلا بار سانگلہ ہل نے اپنے سینئیرممبر چوہدری محمد برجیس طاہر کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے سماجی، معاشرتی اور پروفیشنل معاملات کوآگے لے کر چلنے کا یقین دلایاگیا ۔

انہوں نے بار ممبران سے مصافحہ کیا۔برجیس طاہر صدر بار کی طرف سے دی گئی دعوت پر جوڈیشنل کمپلیکس پہنچے توان کا پرتپاک استقبال کیاگیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،گھوڑاڈانس میں انہیں اسٹیک پرلایاگیا،وکلاء بارکی طرف سے اپنے تاحیات اورسینئرممبربرجیس طاہر کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیاگیا۔برجیس طاہرکامزیدکہناتھاکہ جب تک ملک کے ادارے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام نہیں کرینگے اسوقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :