سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا ہے ،گوہراعجاز

پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے اس لیے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خطے میں سب سے زیادہ منافع ملتا ہے، سابق نگران وزیر

منگل 16 اپریل 2024 16:37

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پرکام شروع ہوچکا ہے۔گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں جی سی سی معاہدہ کیا گیا، سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی کیا گیا۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاری سے متعلق تحفظات کو دور کیا۔

(جاری ہے)

سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت نے کہا کہ سعودی عرب کا پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔اٴْنہوں نے بتایا کہ ریکوڈک مائنز میں سعودی سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔گوہر اعجاز نے بتایا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی ہے، سعودی فنڈز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں بہترین سرکاری کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے اس لیے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خطے میں سب سے زیادہ منافع ملتا ہے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام سے پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کو معاشی روڈ میپ، سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔