لائنز ایریا کے خالی پلاٹوں پر قبضہ مافیا کے سرغنہ شفقت حسین، عمران اور فیصل کا کے ڈی اے (لارپ)اور پولیس کی ملی بھگت سے راج

میں نے کے ڈی اے عملے اور پولیس کو اصل دستاویزات دکھا دی ہیں تاہم قبضہ مافیا طاقتور ہے ،انہوں نے میرے پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، مالک محمد یوسف

منگل 16 اپریل 2024 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) لائنز ایریا کے علاقے اے بی سینیا لائن میں سیکٹر 8-B اور 8-C میں مافیا کے سرغنہ شفقت، عمران اور فیصل اشرف منشی نے کے ڈی اے (لارپ)کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات بنا کر خالی پلاٹوں پر قبضہ کر لیا۔ کچھ عرصے بعد مہنگے داموں فروخت کرکے غائب ہو جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر سی 8نمبر 1025اے بی سینیا لائنز میں پلاٹ کے اصل مالک محمد یوسف نے کنسٹر کشن کا کام شروع کیا تو قبضہ مافیا کے سرغنہ شفقت حسین نے اپنے دیگر دو ساتھیوں عمران اور فیصل اشرف منشی کے ساتھ مل کر پلاٹ کے مالک سے بھتہ طلب کیا۔

مالک کے انکار پر علاقے کے بدنام زمانہ اسکواٹر مافیا نے انہیں مختلف ذرائع سے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ تجاوزات مافیا ایک طرف کے ڈی اے عملے کی ملی بھگت سے مالکان کو ہراساں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پلاٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے جس کی وجہ سے مزدور کام کرنے سے انکار کرتے ہیں اور تعمیراتی کام رک جاتا ہے۔ پلاٹ کے اصل مالک محمد یوسف نے بتایا کہ میں نے کے ڈی اے عملے اور پولیس کو اصل دستاویزات دکھا دی ہیں تاہم قبضہ مافیا اس قدر طاقتور ہے کہ انہوں نے ابھی تک میرے پلاٹ کے ایک حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھے پلاٹ پر تعمیرات کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پلاٹ کے مالک محمد یوسف نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے مجھے عدالت سے نوٹس بھی بھیجا تھا۔ پہلی پیشی پر جج کو اصل دستاویزات دکھا کر حقائق بتائے تو انہوں نے اصل دستاویزات دیکھتے ہی پہلی پیشی پر کیس بند کر دیا لیکن یہ لوگ پھر بھی اکٹھے نہیں ہورہے اور پلاٹ کے مالک کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور عدم ادائیگی پر مزید مقدمات بنا کر عدالت کے ذریعے ہراساں کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :