سرگودھا، تھانہ ترکھانہ والا کی حدود میں دو بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 17:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ ترکھانہ والا کی حدود میں دو بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانہ والا کی حدود میں دوبھائی قیصر اور اعظم فاروق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

آر پی او شارق کمال صدیقی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی ایس پی ساہیوال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ نعشیں پورسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ساہیوال ریفر کردی گئیں۔