صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 17:34

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی (ڈی او سی) عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ اور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ہوئے کیا ،اجلاس میں متعلقہ افسرن نے شرکت کی، اس موقع پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور آنے والے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ 112 آرو پلانٹس اور یو ایف پلانٹس میں سے 66 پلانٹ فعال ہیں، 4 اسکیمیں مکمل بند ہیں اور 32 اسکیموں کی بحالی پر کام جاری ہے جو جلد تیارہو جائیں گی، اس موقع پر چیئرمین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بند اسکیموں کا وزٹ کراکر موجود سامان کی تفصیل فراہم کی جائے،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اسکیمیں اے ای این کے ہمراہ وزٹ کریں اور اس کی مکمل تفصیل فراہم کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :