فواد چوہدری کوعبوری ضمانتیں کرانے کے لیے ایک ہفتے تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت

منگل 16 اپریل 2024 19:51

فواد چوہدری کوعبوری ضمانتیں کرانے کے لیے ایک ہفتے تک متعلقہ عدالتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر فواد چوہدری کو درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں کرانے کے لیے ایک ہفتے تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی،فواد چوہدری نے مقدمات کی تفصیلات لینے کی استدعا کی،دوران سماعت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری پر چالیس مقدمات درج تھے جبکہ چار کو خارج کردیا گیا ہے،اب36 مقدمات بقایا ہیں،عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات میں پیش ہونے کی استدعا چیف جسٹس کو بھجوا دی اور کہا کہ ہم ویڈیو لنک سے متعلق چیف جسٹس کو لکھ دیں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سے حاضری چیف جسٹس کے انتظامی اختیارات ہیں،عدالت نے فواد چوہدری کو ایک ہفتے تک تمام مقدمات میں عبوری ضمانتیں کرانے کی ہدایت کردی۔