وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 22:14

وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن  کی ایم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے منگل کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیخروہو سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ہونی والی اس ملاقات میں وزیرخزانہ نے انہیں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا۔ وزیرخزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے فروغ ، کان کنی، ہوائی اڈوں کے انتظام اور استعداد کار میں بہتری جیسے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہاربھی کیا۔