ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2اشتہاری گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائیاں کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان محمد امجد اور سیمسن طارق کو چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد امجد کا نام انتھائی مطلوب انسانی سمگلر کی لسٹ میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد کیے گئے ، ملزم مذکورہ پاسپورٹ کی بابت سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ جبکہ گرفتار ملزم سیمسن طارق نے شکایت کنندہ کو بیرون ملک نیوزی لینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے مجموعی طور پر 24 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم سال 2016سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :