قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں نتیجہ خیز تعلیم کے عنوان پر مبنی چار روزہ ورکشاپ کا آغاز

منگل 16 اپریل 2024 23:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں نتیجہ خیز تعلیم کے عنوان پر مبنی چار روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق چار روزہ ورکشاپ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مین کیمپس و تینوں سب کیمپسزکے شعبہ جاتی سربراہان نے شرکت کی۔چار روزہ ورکشاپ میں نتائج پرمبنی تعلیم سے آ گاہی سمیت اساتذہ کی قابلیت اورجدید مہارتوں سمیت مختلف پہلوؤں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی کی تربیت پر زور دیا اورتعلیم وتحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے فیکلٹی کے کردار اور اہمیت کو اُجاگر کیا ، انہوں نے اس ضمن میں نتائج پر مبنی تعلیم کے فروغ کی تاکید کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ قراقرم کو بھی بتدریج نتائج پرمبنی نظام تعلیم کی طرف لارہے ہیں ،جس میں بنیادی طور پر طلبا ء کی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تعلیم فراہم کی جا ئے گی ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس تربیت سے تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنے ا شعبہ جات کی سطح پر فیکلٹی کو تربیت دیں گے ۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹراور آغاخان یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :