بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ (آج) داخل ہوگا، 8اضلاع میں مقامی و برساتی ند ی نالوں میں طغیانی کا امکان

منگل 16 اپریل 2024 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ آج داخل ہوگا، 8اضلاع میں آج شدید بارشوں کے باعث مقامی اور برساتی ند ی نالوں میں طغیانی کا امکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے آج سے شروع ہونے والے اسپل کے تحت کوئٹہ ،گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید،موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ بلوچستان کے 8اضلاع گوادر ،کیچ، آواران،خاران،پنجگور،واشک،نوشکی اور قلات میںآج بدھ کو شدید اور موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے ۔