راولپنڈی، سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن وقا ص جعفری سے نوجوانوں کی ملاقات ،فلسطین ریلیف کیلئے چیک پیش کیا

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن پاکستان سیدوقا ص جعفری سے مرکزی سیکرٹریٹ الخدمت کمپلیکس میں نوجوانوں کی تنظیم راہ عام فائونڈیشن کے وفدنے ملاقات کی اور الخدمت کی پاکستان سمیت دیگرممالک میںپسماندہ کمیونٹی کی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔سید وقاص جعفری نے نوجوانوں کی فلاحی سرگرمیوں بالخصوص الخدمت کے پراجیکٹس میں دلچسپی کوسراہتے ہوئے کہاکہ الخدمت کاوالنٹئیرپروگرام ملک کوسرسبزوشاداب بنانے،شجرکاری مہم میں نوجوانوں کی شراکت،سموگ کے خاتمے ،ایمرجنسی ڈیزاسٹرمیں خدمات سمیت دیگرمنصوبوں پر ورکنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

غزہ کے حالیہ بحران پرگفتگو ہوئے سیدوقاص جعفری نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے جنگ کاآغازہوتے ہی اپنی بین الاقوامی پارٹنراین جی اوزکے ذریعے ریسکیواورریلیف سرگرمیوں کا آغازکردیا تھا ،اب تک 2ارب سے زائدمالیت کا امدادی سامان اور ادویات، پاکستان ،مصراور اردن سے غزہ متاثرین تک پہنچائی جاچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں زیرتعلیم غزہ کے فلسطینی طلبہ وطالبات کو الخدمت کی جانب سے اسکالرشپ کی فراہمی اور ماہانہ اخراجات اداکئے جارہے ہیں ،مصرکے مختلف علاقوں میں مقیم غزہ کے فلسطینی طلباء کیلئے بھی اسکالرشپ کی فراہمی آخری مراحل میں ہے ۔

الخدمت فائونڈیشن نے غزہ کے منتخب طلباء کو ترکیہ میں بھی اسکالرشپ فراہم کروایاہے۔انھوں نے کہاکہ قاہرہ مصرمیں الخدمت فائونڈیشن کا کیمپ آفس اور وئیرہائوس وہاں سے ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،37بڑے ٹریلرزکے ذریعے امدادی سامان ،ادویا ت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایمبولینس قاہرہ سے غزہ کیلئے روانہ کی جاچکی ہے ۔ نوجوانوں نے اس موقع پر اپنی تنظیم کی جانب سے الخدمت فائونڈیشن کے فلسطین ریلیف فنڈکیلئے امدادی رقم کا چیک بھی سیدوقاص جعفری کو پیش کیا ۔