تھا نہ شالیمار اور تھا نہ تر نو ل پولیس ٹیموں کی کارروائی

مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب دومنظم گروہوں کے تین ارکان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ شالیمار اور تھا نہ تر نو ل پولیس ٹیموں نے مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب دومنظم گروہوں کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، وارداتو ں میں استعمال ہو نیو الا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمدکرلیا گیا،ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ شالیمار پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزم کی شنا خت شہروز کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھا نہ ترنول پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نیو الا اسلحہ معہ ایمونیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت فضل سبحا ن اور اعجاز کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ تر نو ل کے علا قوں میں وارداتیں کرنے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن "پکار- 15 "یا"آئی سی ٹی ایپ"15-پر فوری اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :