راولپنڈی،کینٹ پولیس کی کارروائی،دو رکنی بائیک لفٹرگینگ گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کینٹ پولیس کی ایک کارروائی میں 02 رکنی بائیک لفٹرگینگ گرفتار،چوری شدہ 03موٹر سائیکل اورنقدی 08 ہزار روپے برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،چوری شدہ 03موٹر سائیکل اورنقدی 08 ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزمان کی شناخت بصیر خان اور عبدالرسول کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :