روات پولیس کی کارروائی،12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ،12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ بچی کے والدہ نے درخواست دی کہ میرے خاوند خلیل نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، روات پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا،متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے،ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :