سنجاوی ،نامعلوم افراد کی ٹرک پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق، دو افراد گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سنجاوی میں نامعلوم افراد کی ٹرک پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق، دو افراد گرفتار، لیویز حکام کے مطابق منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے سنجاوی ہرنائی شاہراہ پر ٹرکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کا تعقب شروع کردیا اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2مسلح افراد کو فائرنگ کی تبادلے کی بعد گرفتار کرلیا ۔ دونوں افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیاگیا جبکہ انکے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے ۔