محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں غیر ضروری طور پر بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا
منگل 16 اپریل 2024 21:50
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے منگل کو اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عوامی ٹیکسز کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے،کفایت شعاری اصولوں کو اپناتے ہوئے اب تک 57 ایسے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جو خزانے پر بوجھ تھے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف سے فارغ شدہ ملازمین کو بلا ضرورت بھرتی کیا گیا تھا جو حالیہ نگران حکومت میں فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر صاحبزادہ عدنان قادری نے واضح کیا کہ ہر سطح پر کفایت شعاری و اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،عوامی ٹیکسز کے امین ہیں، ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی نظر آنے پر شہری میرے دفتر سے رابطہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.