بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کم ہو گئی

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کی کمی آئی ،ادارہ شماریات

منگل 16 اپریل 2024 22:25

بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کم ہو گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی، رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کی کمی آئی ، ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2023 کے مقابلے میں فروری 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

آٹھ ماہ میں خوراک کی پیداوار میں 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تمباکو کی پیداوار میں 0.80 فیصد کی کمی اور ٹیکسٹائل پیداوار میں 1.75 فیصد کی کمی ہوئی، گارمنٹس کی پیداوار میں 0.46 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا، فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوا، آئرن و سٹیل کی پیداوار میں 0.05 فیصد کی کمی ہوئی ہے، آٹو موبیل کی صنعت کی پیداوار میں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :