uپشین کا تاریخی جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا ،، مولانا عبدالواسع

جمعیت علماء اسلام کی مینڈیٹ پر شب خون مارکرحق رائے دہی کا مذاق اڑانا سنگین زیادتی سمجھتے ہیں

منگل 16 اپریل 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدلواسع جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام اپنے تحریک کا آغاز بلوچستان سے 20اپریل کے تاریخی جلسے سے کریگا جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہوچکی ہے کارکن اپنے قائد کی استقبال کیلئے بیتاب ہے انھوں نے کہاہے کہ پشین کے تاج لالا اسٹڈیم میں منعقد ہونے والا یہ جلسہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا انھوں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام کی مینڈیٹ پر شب خون مارنا،ہمارے کارکنوں کے حق ووٹ دہی کا مذاق اڑانا سنگین زیادتی سمجھتے ہیں جس کے خلاف موثر حکمت عملی سے میدان عمل میں ہوں گے اور ہمارا یہ تحریک بتدریج بڑھتا جائے گا اسکا دائرہ کار ہم وسیع کرتے جاہینگی. قائد جمعیت کے حکم پر پہلے مرحلے میں ہم نے جلسوں کا اعلان کیا ہے اور لاہور کے جلسے کے بعد ہم اہندہ کا لائحہ عمل دیں گے انھوں نے مزید کہاں کہ ہمارے تاریخی جلسے ہماری حقانیت اور اکثریت کا منہ بولتا ثبوت ہے،اسی طرح الیکشن مہم میں ہمارا ایک ایک کارنر میٹنگ جلسہ گاہ بن جاتا تھا صوبے کے عوام جمعیت علماء اسلام ہی کو واحد جماعت سمجھتی ہے جو صوبے کو دلدل سے نکال سکیں صوبے کی مشکلات دور کر سکے اور صوبے کی ایک روشن مستقبل متعین کر سکے لیکن اس راہ میں ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہے ہم پورے عوامی قوت کے ساتھ ان مشکلات اور رکاوٹوں سے نمٹے گے اور اپنامینڈیٹ حاصل کرکے ہی چین سے بیٹھے گے دراثناں انھوں نے اکیس تاریخ کو قلعہ عبداللہ میں ریپول میں کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جماعت کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کریں�

(جاری ہے)