پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال، ٹولنٹن مارکیٹ عارضی طور پر بندکردی گئی

برائلر مرغی کے گوشت والی دکانوں نے سپلائی معطل کر دی، حکومت نے اصل ریٹ سے بھی 50،60روپے کم ریٹ دیا ہے جس پر سپلائی ممکن نہیں ہے،مظاہرین

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 13:26

پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال، ٹولنٹن مارکیٹ عارضی ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل2024 ء) پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال، ٹولنٹن مارکیٹ عارضی طور پر بندکردی گئی،برائلر مرغی کے گوشت والی دکانوں نے سپلائی معطل کر دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اصل ریٹ سے بھی 50،60روپے کم ریٹ دیا ہے جس پر سپلائی ممکن نہیں ہے۔ فارم سے مہنگابرائلرلیکر سستا کیسے سپلائی کریں۔سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت کم مقرر کئے جانے پر دکانداروں نے سپلائی نہیں لی جس سے شہر کی بیشتر برائلر دکانیں بند رہیں۔

اس حوالے سے صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔مہنگا گوشت لیکر سستا کیسے بیچ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپلائی ریٹس سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہو گی تو ہم سپلائی لیں گے۔ مہنگی سپلائی اٹھا کر سستا گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز مکمل شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی کال دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برائلر گوشت کی مہنگی سپلائی کے باعث پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی کال دی تھی۔صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا تھا کہ جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے وہ شام 5 بجے کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں۔ ہم نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں اضافے کے باوجود زندہ برائلر کی سپلائی مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ ہونے پر دکانداروں نے سپلائی نہ لی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلرکی قیمت کومستردکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دانستہ طورپرمارکیٹ ریٹ سے100روپے کم پرمرغی فروخت کرارہی ہے،رمضان میں 25روپے کم پرمرغی بیچی،اب 100 روپے کم پرنہیں بیچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :