کرم کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی پانی نے تباہی مچا دی

بدھ 17 اپریل 2024 17:04

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کرم کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور دریائے کرم کے سیلابی پانی نے تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق مُسلسل کئی روز سے طوفانی بارشوں کے باعث ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گر گئے ہیں ۔دوسری جانب دریائے کرم کے کناروں پر اپر اور لوئر کرم میں زرعی زمینیں دریا برد ہو گئیں ہیں جس کے باعث کسانوں کا بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی امداد کی جائے اور دریائے کرم کے کناروں پر حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :