سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی پی سینیئر صحافی رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

بدھ 17 اپریل 2024 17:04

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر    قومی اسمبلی  کا اے پی پی  سینیئر صحافی رانا احمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اے پی پی اردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں رانا احمد طلال اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔