دبئی بارشیں،پاکستان سے آنے جانے والی 46 پروازیں منسوخ

ابوظہبی ائیرپورٹ پر کھانے پینے کی سہولیات کم پڑنے سے مسافر شدید مشکلات کا شکار

بدھ 17 اپریل 2024 17:11

دبئی بارشیں،پاکستان سے آنے جانے والی 46 پروازیں منسوخ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا سلسلہ تھم گیا لیکن ہنگامی صورت حال کے سبب دبئی اور شارجہ سے پاکستان کے لیے 46 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی بارش کے باعث ایئرپورٹس اور اماراتی ایئرلائنز کا نظام شدید متاثر ہوگیا ہے، سیکڑوں بین الااقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں ائیرپورٹس کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جبکہ کئی پروازوں کو ہنگامی حالت میں ابوظہبی ائیرپورٹ پر اتارا لیا گیا ہے۔دوسری جانب ابوظہبی ائیرپورٹ پر کھانے پینے کی سہولیات کم پڑنے سے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ مشرق وسطی کے مالیاتی مرکز دبئی میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔