اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی

ہیڈ ٹیچر نے والدین پر واضح کیا ہے کہ اگر آپ کو اسکول پسند نہیں تو بچوں کو یہاں نہ لائیں،رپورٹ

بدھ 17 اپریل 2024 17:14

اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں اسکول میں نماز پڑھنے کی اجازت کا کیس ہار گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے علاقے برینٹ میں واقع مائیکلا اسکول میں نماز کی اجازت نہ دینے پر طالبہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔مائیکلا اسکول کی بنیاد موجودہ ہیڈ ٹیچر کیتھرین بربل سنگھ نے رکھی تھی اور اسکول کے 700 طلبہ میں سے تقریبا نصف مسلمان ہیں۔

(جاری ہے)

طالبہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ نماز کی اجازت نہ دینے کی پالیسی امتیازی ہے تاہم اسکول کا مقف تھا کہ نماز کی اجازت دینے سے طلبہ کے درمیان مل جل کر رہنے کا عمل متاثر ہوگا۔انہوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ طالبہ کو مقدمے کیلئے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ کی قانونی مدد کیوں دی گئی جب کہ اس کی والدہ دوسری بچی کو بھی اسی اسکول میں داخل کرانا چاہتی ہے۔ایکوالیٹیز سے متعلق امور کی وزیر Kemi Badenoch نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ان سرگرم افراد کے خلاف فتح ہے جو پبلک اداروں کو زوال کا شکارکرنا چاہتے ہیں۔ہیڈ ٹیچر نے والدین پر واضح کیا کہ اگر آپ کو اسکول پسند نہیں تو بچوں کو یہاں نہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :