سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان لالارشیددشتی کانامور فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 17 اپریل 2024 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کے رہنما سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان لالارشیددشتی نے بلوچستان کے نامور فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مند سے تعلُق رکھنے والے نوجوان کمانچر بلوچ نے فوٹو گرافی کے ذریعے بلوچستان کے مثبت پہلو کو دنیا کے سامنے پیش کیا ۔دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ محروم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :