پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ کے لئے آرپی او کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روزپاک نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے۔ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او راولپنڈی کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ راولپنڈی پولیس کے پانچ ہزار سے زائد افسران و جوان محنت و مستعدی سے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آر پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز نے سٹیڈیم اور گردونواح میں پوائنٹ وائز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دیں، کرکٹ ٹیمز اورشائقین کے تحفظ کے لئے راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار انتھک محنت کے ساتھ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔