ترقی یافتہ ممالک پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک کو اضافی مالی تعاون کی فراہمی کے اپنے وعدوں پرعمل درآمد کریں، وزیرخزانہ
پاکستان کی حکومت نجی شعبہ کی سرمایہ کاری اورپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی صلاحیت واستعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے مالیات کے جدیدماڈلز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے،محمد اورنگزیب ملاقاتوں میںکا دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ اوربجلی کے پیداوار اورتقسیم کے شعبہ میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے پراتفاق
بدھ 17 اپریل 2024 17:23
(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین افراد متاثرہوئے اورملک کے مجموعی قومی پیداوارکو تقریباً15.2 ارب ڈالرکانقصان پہنچا۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کوموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک کو اضافی مالی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اوراستعدادکارمیں بہتری کے اپنے وعدوں پرعمل درآمدکرنا چاہیے۔وزیرخزانہ نے کوپ 27 کے دوران نقصانات کے حوالہ سے فنڈ کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کواجاگرکیا اورکہاکہ موسمیاتی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اختراعی مالیاتی حل وقت کی ضرورت ہے۔ وزیرخزانہ نے ترکیہ کے وزیرخزانہ مہمت سمسیک سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے ترکیہ اورپاکستان کے درمیان تاریخی، سیاسی، دفاعی وتعلیمی شعبہ جات میں قایم تعلقات پرروشنی ڈالی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافہ کاخواہاں ہے، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم حقیقی استعدادسے کم ہے جس میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ اوربجلی کے پیداوار اورتقسیم کے شعبہ میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے پراتفاق کیا۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے عالمی بینک کے سینئیرمنیجنگ ڈائریکٹر ایگزیلوان ٹروٹسن برگ سے ملاقات میں پاکستان کیلئے عالمی بینک کی جاری معاونت سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت دیگرمنصوبوں کیلئے آئی ڈی اے کے علاقائی وسائل کوبروئے کارلانے سے متعلق معاملات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔فریقین نے پاکستان میں آئی ڈی اے کے وسائل کے موثراستفادہ سے اتفاق کیا۔ عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے کردار اورتعاون پرروشنی ڈالی۔وزیرخزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو سٹینڈبائی معاہدے کے تحت معیشت کی پائیدارنمو، ٹیکس، توانائی اورنجکاری کے حوالہ سے اصلاحات کے بارے میں بھی بتایا۔فریقین نے 10 برسوں کیلئے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان سے اتفاق کیا۔عالمی بینک کے صدر نے معیشت کے استحکام اورمحصولات میں اضافہ کیلئے اصلاحات اورڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کے ضمن میں اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا۔وزیرخزانہ نے عالمی بینک کے صدرکودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتوگوآساکاواسے ملاقات میں وزیرخزانہ نے ملکی ترقی اورسماجی خوشحالی میں عالمی بینک کے کردار اورتعاون کوسراہا۔ ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کومضبوط بنانے اورعایتی فنانسنگ ومستقبل کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق امورپرتوجہ مرکوز کی گئی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دار ہے اورملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں بینک نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیاہے۔ دریں اثنائ ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنیتھن سکاٹ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں کارپوریشن کی سرمایہ کاری میں توسیع سے متعلق امورکاجائزہ لیاگیا۔سکاٹ نیتھن نے ملک کودرپیش معاشی مسائل کے خوشگوارحل کی یقین دہانی کرائی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نجی شعبہ کی سرمایہ کاری اورپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی صلاحیت واستعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے مالیات کے جدیدماڈلز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروباراورسرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اورملک میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔ ملاقاتوں کے موقع پرسیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال اورپاکستانی وفد کے دیگراراکین بھی موجودتھے۔مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.