وزیر خزانہ کی سی ای او ڈی ایف سی سکاٹ ناتھن سے ملاقات،ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال

بدھ 17 اپریل 2024 17:24

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی ای او ڈی ایف سی مسٹر سکاٹ ناتھن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا - ملاقات کے دوران موجودہ مسائل کے خوشگوار حل کی یقین دھانی بھی کروائی گئی - وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پی پی پی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں کسی بھی مقامی/غیر ملکی سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :