چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر ، عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ثمن رائے
بدھ 17 اپریل 2024 17:24
(جاری ہے)
چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو باہمی مشاورت اور تعاون سے اس رواج کا خاتمہ کرنا ہوگا،متعلقہ ادارے کم عمری کی شادی پر قوانین میں تبدیلی کے لیے ہر دم کوشاں ر ہے ہیں تا کہ مثبت معاشرتی تبدیلی لائی جا سکے۔ پاکستان کے بہت سے حصوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کم ترین عمر میں کر دی جاتی ہے جس سے معصوم بچیوں کی ایک بڑی تعداد اس قدیم رسم کا شکار ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل زیادہ تر معاشرے میں صنفی عدم مساوات کے پھیلاؤ اور پدرانہ ثقافتی اصولوں سے پیدا ہوتا ہے،پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق 15 سال سے کم عمر کی 3.6 فیصد اور18.3 فیصد لڑکیوں کی شادیاں 18 سال سے کم میں کر دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کی ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں کم عمر بچیوںکی شادی کروانے میں چھٹے نمبر پر ہے،پیدائش کے اندراج کا غیر موثر نظام بچوں کی شادیوں کے واقعات میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے،ہمارے معاشرے میں پیدائش کی رجسٹریشن میں لڑکیوں کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی،خاص طور پر قبائلی اور جاگیردارانہ سماجی ڈھانچے، انتہائی غربت اور ناخواندگی کے علاوہ مذہبی عقائد بھی اس روایت کو فعال کرتے ہیں۔چائلڈ میرج جنسی زیادتی کی ایک شکل ہے جس میں بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسے بچپن سے محروم کر دیا جاتا ہے جو بچے کی نفسیاتی بہبود اور فکری، ذاتی اور سماجی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری لڑکیوں کے مقابلے شادی کرنے والی کم عمر لڑکیوں کے اسکول چھوڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔مضبوط نفاذ کے لیے شادیوں کی رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ کی فراہمی کو لازمی قرار دیا جائے،ایک ملک گیر مہم بچوں کی شادی کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں بیداری بڑھانے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی شادیوں سے نمٹنے کے لیے ہر بچے کے لیے تعلیم ضروری ہے،اس سے ہماری نوجوان نسلوں کو زیادہ خوشحال ملک میں صحت مند،آزاد زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
-
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
-
کارسرکارمیں مداخلت کیس :علی امین گنڈا پورکی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.