ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت بدلتے موسم میں ڈینگی کے محاذ پر سرگرم

بدھ 17 اپریل 2024 17:25

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے متحرک ہوگیا- ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے انسداد ڈینگی سرویلینس کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ سرگرمیوں میں غفلت،فرضی اعدادوشمار والوں کیخلاف مقدمات کے درج کرائے جائیں گے-وسیم حامد سندھو آگاہی سیمینار میں شرکت کے بعد ،آگاہی واک کی قیادت بھی کی-سیمینار و واک میں افسران صحت،لائینز ڈیپارٹمنٹس اور سول سوسائٹی نے شرکت کی جبکہ سی ای و ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن و ڈینگی فوکل ہرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے بریفنگ دی-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ڈینگی مچھر کا تدارک ہم سب کی ذمہ داری ہےموسم بہار میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات تیز کیئے جائیں-انہوں نے اپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

\378