آر پی او گوجرانوالہ کا کمشنر کے ہمراہ کرتار پور گوردوارہ کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کرتار پور گوردوارہ کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور گوردوارہ کے منتظمین اور سکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے گوردوارہ کرتار پور نارووال آنے پر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے باہمی امور پر تفصیلابات چیت کی اور انہیں فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی۔ منتظمین گوردوارہ نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا ا ظہارکیا اور کہا کہ مقامی پولیس الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔داخلی اور خارجی راستوں اور پولیس چیک پوسٹوں کا بھی وزٹ کیا۔

آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے اس دوران افسران اور جوانوں کو بریف کیا اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ گوردوارہ کرتار پور کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایس او پیز پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :