Live Updates

ضلعی سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی کی جائے اور ان کے حل کےلئے تجاویز دی جائیں،اے ڈی سی جی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویژن کے مطابق حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام محکمہ جات کو آن لائین اور پیپر لیس کرنے اور عوام کی گھر بیٹھے سہولیات کی فراہمی اور ان کے شکایات کو حل کرنے کےلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

اس سلسلے میں گراس روٹ لیول پر تمام محکموں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ایسے مسائل کی نشاندہی کی جائے جو زیادہ تر عوام کی طرف سے آتے ہیں اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دی جائیں تاکہ عوام کا وقت اور سرمایا بچایا جاسکے اور عوام کو گھر بیٹھے تمام سہولیات دسیتاب ہوں اور ان کے مسائل بھی حل ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ 3 دن میں اپنے اپنے محکمہ سے متعلقہ عوامی مسائل ، شکایات اور ان کے آن لائین فوری حل کےلئے تجاویز دی جائیں تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کیا جاسکے اور جدید ٹیکنالوی کے ذریعے محکمانہ خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ظفرعباس، سی ای او تعلیم طارق حبیب ، ڈی او ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمدطارق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق، پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس، پرنسپل کوڑے خان سکول طاہر بشیر، ڈی او سپورٹس کلیم اللہ سمیت ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات