ی*عام نوجوان ایلیٹ فورس کی یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک کلپس سوشل میڈیا پر وائرل کرنے لگا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

۱ وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) عام نوجوان ایلیٹ فورس کی یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک کلپس سوشل میڈیا پر وائرل کرنے لگا اکثر اوقات خود کو ایلیٹ فورس ملازم بھی ظاہر کرنے لگا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 186 ای بی کا رہائشی اللہ دتہ خود کو ایلیٹ فورس کا جوان ظاہر کر کے وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے لگا ذرائع کے مطابق نوجوان خود کو مختلف محکموں میں بھی ایلیٹ فورس کے ملازم کے طور پر تعارف کرواتا ہے جس کی وجہ سے پولیس تھانہ صدر کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق نوجوان اللہ دتہ پنجاب پولیس کے کسی بھین محکمے میں نہیں پولیس یونیفارم کا غلط استعمال قانوناً جرم ہے پولیس تھانہ صدر نے نوجوان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔