Aراولپنڈی سے تین اغواء کار گرفتار

aنقد رقم ،2 موبائل فون اور2 موٹر سائیکل بھی برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

Iراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں 10 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کے علاوہ 20سالہ لڑکے کو اغوا کرنے والی3 اغوا کار گرفتارکر کی2لاکھ روپے کی چھینی گئی رقم،2 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکل بھی برآمدکر لئے تھانہ گوجرخان پولیس نی10 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی اور قتل کرنے کے واقعہ میں مطلوب فلک شیرنامی ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم مقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی تھی واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھاادھرمغوی کے والد نے تھانہ سول لائنز پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے سلیمان کو نامعلوم افراد نے اغواکر کے رقم چھین لی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے فیصل شہزاد،عامر اسلام اور عبد الحمیدکو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم2لاکھ روپے،2 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی2 موٹر سائیکل برآمدکر لئے۔