پ*گنداخہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ لوگوں جان و مال غیر محفوظ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ڑ*اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) گنداخہ کے علاقے میں لوگوں کے جان و مال غیر محفوظ موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں اضافہ ان وارداتوں سے پولیس کانسٹبل بھی محفوظ نہیں اوستہ محمد سٹی سے موٹرسائیکل چوری تفصیلات کے مطابق ضلع اوستا محمد میں بد امنی ایک سازش کے تحت ہو رہی ہے شہری تو محفوظ نہیں اب پولیس والے بھی محفوظ نہیں گزشتہ روز گنداخہ تھانہ کے حدود پولیس کانسٹیبل فضل محمد جمالی اپنی پولیس چوکی جا رہا تھا کہ چارڈاکوئوں نے ان سے موٹر سائیکل چھننے کی کو شش کی پولیس نے مزاحمت کی اور پولیس کو اطلاع دی تو ڈاکوئوں نے جان چھوڑی سٹی اوستہ محمد میںمستری غلام اکبر منگی مغرب نماز ادا کرنے گیا تو نا معلوم چابی چور نے ان کی موٹر سائیکل سی ڈی چوری کر گئے بد امنی ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے انشاء اللہ اسے جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :